ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : ذہنی دباؤ کا شکار بی آرپی خاتون افسردوائی کے بدلے زہر کھالیا

بھٹکل : ذہنی دباؤ کا شکار بی آرپی خاتون افسردوائی کے بدلے زہر کھالیا

Wed, 02 Nov 2016 20:55:23    S.O. News Service

بھٹکل:3/نومبر (ایس او نیوز) ذہنی دباؤ کا شکار تعلقہ کی ایک بی آر پی (بلاک ریسورس پرسن ) خاتون نے دوا کے بدلے  زہر کھانے کی واردات پیش آئی ہے۔  متعلقہ خاتون کو شہر کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور روانہ کیا گیا ہے۔

 بی آر پی خاتون کی شناخت انیتا جی نائک کے طورپر کی گئی ہے، جو تعلقہ کے تنگنگنڈی  کے سرکاری ہائی اسکول میں بطور مدرسہ خدمات انجام دے رہی تھیں جنہیں ستمبر کے مہینےمیں بی آر پی کے طورپر ترقی دی گئی تھی ۔ انیتا جب مدرس تھیں تو ان  دنوں میں بھی دباؤ میں کام کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دفتر میں اپنا کام ختم کرنے  کے بعد جب وہ اپنے گھر منکی جانے کے لئے بس اسٹانڈ پہنچیں تو دوا کھانے کے بجائےان دیکھی میں چوہے کو مارنے والے زہر کھارہی تھیں ،لیکن عین موقع پر ایک طالبہ نے انہیں دیکھ کر خطرے سے بچا لینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، انیتا کو فوری طورپر سرکاری اسپتال لے جاکر ابتدائی علاج کیا گیا ۔ پولس افسران نے جائے وقوع کا دورہ کیا ہے۔ بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار ، وسائل افسر یپمااور دیگر اساتذہ نے اسپتال پہنچ کر انیتا کی خبرگیری کی ہے۔ اس سلسلے میں اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ سچ ہے کہ انیتا کے ہاتھوں میں زہر تھا، لیکن اس میں انہوںنے کتنا کھایا ہے کہنا مشکل ہے، لگتاہے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، کسی ماہرنفسیات کے ذریعے ان کاعلاج لازمی ہونے کی بات کہی۔


Share: